<p>بانڈی پورہ: ولر جھیل میں ندرو کی پچیس برس کے بعد واپسی اور اب مہاجر پرندوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے جھیل کی ماحولیاتی بحالی پر نئی امیدیں جاگ گئی ہیں۔</p><p>ولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (WCMA) کا دعویٰ ہے کہ اس سال مہمان پرندوں کی تعداد گزشتہ برس کی ریکارڈ آمد کو عبور بھی کر سکتی ہے۔ حکام کو رواں برس 10 لاکھ سے زائد پرندوں کی آمد کی توقع ہے۔</p><p>انہوں نے کہا کہ جھیل کی نگرانی کو مزید سخت کیا گیا ہے اور غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے مشترکہ اینٹی پوچنگ اسکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ </p>
